پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

شیخو پورہ کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شیخو پورہ کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پول کھول دیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا مریم نواز کے شیخو پورہ جلسے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہنا ہے کہ مریم بی بی آئندہ تنگ گلیوں میں ہی جلسیاں کریں گی، ان کے ابا 4 سال تک عدالتوں کے مفرور رہے، پاکستان میں انقلاب کے کھوکھلے دعوے کرنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر مریم کے ابا ہر روز اپنا بیانیہ بدل رہے ہیں، نواز شریف کے استقبال کے لیے لوگوں کو موٹر سائیکل کی آفر ہو رہی ہے، میاں صاحب لندن سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت ساتھ لیتے آئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم کے چاچو نے 10 ارب روپے اپنی تشہیر پر اڑا دیے، مریم کے ابا کا استقبال لاہور میں جیل کے قیدی کریں گے، ان کے ابا پھولوں کے ہاروں کے بجائے ہتھکڑیاں پہنیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم کے ابا واپسی کی سیٹ کنفرم رکھیں ورنہ، چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے نکل آئے تو بھاگنے کے لیے فلائٹ نہیں ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.