پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

ترک فضائیہ کے شمال میں کردوں پر حملے، 20 ٹھکانے تباہ

انقرہ بم دھماکے کے بعد ترک فضائیہ نے شمال میں کردوں پر حملہ کر کے 20 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

اس حوالے سے ترک وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال 20 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انقرہ بم دھماکے کے بعد عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خود کش دھماکا ہوا تھا۔

حملہ آور نے وزارتِ داخلہ کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی تھی، دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.