بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی نے بتایا کہ سیریز میں ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام 6 میچز 15 سے 31 اکتوبر تک نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن انڈر 19 کرکٹ ٹیم 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن انڈر 19 ٹیم کے دورے کا آغاز 15 اکتوبر سے 4 روزہ میچ سے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 ٹیم 22 سے31 اکتوبر تک ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.