پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

پروازوں میں تاخیر پر سعودی ایوی ایشن کی پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز کو تنبیہ

سعودی عرب میں پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے معامے پر جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت دیگر ایئرلائنر کو تنبیہ کردی۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے مجموعی طور پر 26 ایئر لائن کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز نے پرفارمنس ٹھیک نہیں کی تو ان کے سلاٹس کم کر دیےجائیں گے۔

گاکا کی جانب سے دی گئی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے اپنی پروازوں کی وقت پر آمد اور روانگی یقینی بنائے، پروازوں میں تاخیر پر پی آئی اے کو جرمانے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے، طیارے خراب ہونے کی وجہ سے پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.