بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

موجودہ قومی ٹیم اور 92ء کے ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت

اُدھر بھارت میں کچھ روز قبل کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا آغاز ہوا تو ادھر پاکستانی قوم نے اس ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی جیت کے امکانات جاننے کے لیے 92ء کے ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم سے موجودہ قومی کی کنڈلیاں ملانا شروع کر دیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو جسے موجودہ قومی کرکٹ ٹیم اور 92ء کے ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم کے درمیان حیران کن مماثلت کی نشاندہی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

موجودہ و 92ء کی چیمپئن ٹیم کے درمیان مماثلت

1- 92ء کے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے بھی ایشیا کپ بھارت جیتا تھا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

2- 92ء کے ورلڈکپ سے پہلے بھی ہمارا ایک فاسٹ بولر انجرڈ ہوگیا تھا اور اس بار بھی ہمارا ایک فاسٹ بولر انجرڈ ہے۔

3- 92ء کے ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم کے کپتان کے نام میں 9 حروف تھے یعنی عمران خان اور بابر اعظم کے نام میں بھی 9 حروف ہیں۔

4- 92ء کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان غیر شادی شدہ تھے اور پاکستان ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ 

5- 92ء کے ورلڈکپ سے پہلے بھی پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھی اور اب بھی قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.