پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

راولپنڈی: منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 700 ملزمان گرفتار

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے راولپنڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ 

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق 700 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ ان سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔ 

سی پی او کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ جس میں 6 سو کلو چرس، 5 کلو ہیروئن اور آئس شامل ہے۔ 

سی پی او کے مطابق  منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1400 لیٹر شراب بھی پکڑی گئی۔ 

سی پی او کے مطابق گرفتار منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا۔ منشیات کے عادی 300 سے زائد افراد اسپتالوں میں بھیجے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.