اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

راولپنڈی: مزید 51 افراد ڈینگی کا شکار

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 51 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1275 ہو گئی۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال میں 67، ڈی ایچ کیو میں 43 ڈینگی کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 33 مقدمات درج کیے گئے اور 5 عمارتیں سیل کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ 18 چالان ٹکٹ جاری اور 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک مجموعی طور پر 3503 مقدمات درج، 574 عمارتیں سیل، 1009چالان ٹکٹ جاری اور 57 لاکھ 65 ہزار 250 روپے کا جرمانہ عائد ہو چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.