اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

کراچی: دل کے امراض سے آگاہی کیلئے سرجنز کی سائیکل ریلی

کراچی میں دل کے امراض سے آگاہی کے لیے نجی اسپتال کے سرجنز کی جانب سے سائیکل ریلی نکالی گئی۔

سائیکل ریلی میں شریک سرجنز اور ڈاکٹر اسٹیڈیم روڈ سے بوٹ بیسن تک پہنچ گئے۔

سینئر ہارٹ سرجن ڈاکٹر صولت فاطمی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امراضِ قلب سے بچاؤ کے لیے ورزش سب سے اہم ہے۔

ڈاکٹر صولت فاطمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سائیکل ریلی کا مقصد عوام کو دل کے امراض سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.