اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

کوئٹہ: سانحہ مستونگ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ میں سانحۂ مستونگ کے خلاف اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

ہڑتال کے باعث وادی میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔

مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے بھی اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

مستونگ، ہنگو، پشاوربلوچستان کے ضلع مستونگ میں…

مستونگ میں دہشت گرد نے عیدِ میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ داعش اور ٹی ٹی پی کے پیچھے جائیں گے، ملک میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا اب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.