اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

کراچی: حادثے میں تماشہ دکھانے والا بندر ہلاک، مداری شدید زخمی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثے میں تماشہ دکھانے والا ایک بندر ہلاک جبکہ مداری شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایچ میں شیر شاہ سوری روڈ پر پیش آیا۔

واقعے کے مطابق 35 سالہ مداری حیدری کے علاقے میں واقع صائمہ پاری مال کے باہر بندر کے ساتھ بس اسٹاپ پر کھڑا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔

حادثے میں بندر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا مالک مداری شدید زخمی ہوا ہے۔

بندر کی لاش اور 38 سالہ زخمی مداری کو ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے نے ایک ساتھ عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.