شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کے سوانح حیات شائع کروانے کے فیصلے پر بکنگھم پیلس کا ردّعمل بھی سامنے آگیا ہے، جوکہ آئندہ سال ملکہ کے پلاٹینم جوبلی کے دوران ریلیز ہوگی۔
بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کی جانب سے شہزادہ ہیری کے سوانح حیات شائع کروانے کے فیصلے پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’اس کتاب سے متعلق کوئی بھی وضاحت ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس کے لیے سوال ہوگا۔‘
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے خود میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے اپنی سوانح حیات ’ہوللی ٹروتھفل میگزٹ میمور‘ جلد شائع کروانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنی اس کتاب کے بارے میں ہیری کا کہنا ہے کہ وہ یہ کتاب ایک شہزادے کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک اس انسان کی حیثیت سے لکھ رہے ہیں جسے انہوں نے اپنے اندر آنے والی تبدیلی کے بعد پایا ہے۔
اس کتاب کے پبلشر نے کتاب کے بارے میں جاری کردہ آفیشل بیان میں کہا ہے کہ ’ہماری بہت ہی قریبی اور با اثر عالمی شخصیت شہزادہ ہیری دلوں کو چھو جانے والی اپنی سوانح حیات میں پہلی بار اپنی زندگی کے ان تجربات، مہم جوئی، نقصانات اور زندگی کے ان اسباق کا حتمی جائزہ پیش کریں گے جن سے انہیں آگے بڑھنے میں مدد ملی۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس کتاب میں وہ اپنے بچپن سے لے کر آج منظرِ عام پر آنے والی اپنی زندگی کا احاطہ کریں گے، بشمول خدمت کے جذبے سے سرشار بطور ایک فوجی جس نے انہیں دو دفعہ افغانستان کے اہم محاذوں تک پہنچایا اوران کی خوشی جو انہوں نےایک شوہر اور والد ہونے کی حیثیت سے حاصل کی۔‘
Comments are closed.