اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

بولان میڈیکل کمپلیکس کے ہاسٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا، ڈاکٹر زخمی

بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے ہاسٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، جس میں ڈاکٹر جھلس کر زخمی ہو گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھلسنے سے زخمی ڈاکٹر کو سول اسپتال کے برنس یونٹ منتقل کردیا گیا۔

ترجمان وائی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی حالت تشویشناک ہے، انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.