متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے فرار نہیں، آرٹیکل 140 اے کے تحت انعقاد چاہتے۔
رابطہ کمیٹی کے کراچی میں منعقدہ اجلاس کے بعد متحدہ رہنماؤں وسیم اختر اور خواجہ اظہار نے میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 15جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے، ہم نے ساری باتیں الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں۔ ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ آرٹیکل 140 اے کے نفاذ کیلئے ہم نے ایک پوری جنگ لڑی ہے۔ ہم چاہتے ہیں آرٹیکل 140 اے کے تحت الیکشن ہوں۔
وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ میئر کسی بھی جماعت کا ہو لیکن بااختیار ہو۔ میئر کو اختیار ملنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔ مرضی کی حلقہ بندیاں کرنا دھاندلی ہے۔
Comments are closed.