برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس کے قتل کی واردات میں ملوث صومالیہ سے آبائی تعلق رکھنے والے برٹش مسلم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سر ڈیوڈ ایمس ایسیکس میں انتخابی حلقے کے افراد سے ملنے آئے تھے جہاں پر خاموش کھڑے ملزم نے اچانک چاقو نکال کر ان پر 17وار کیے تھے۔
عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش نہیں کی اور پولیس کا انتظار کرتا رہا جب 5 منٹ بعد اہلکار پہنچے تو قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
دوسری جانب برطانوی وزیر داخلہ نے قتل کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ بھر میں اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے اب تک 6 برطانوی اراکین پارلیمنٹ قتل کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس کو چاقو کے پے در پے 17 وار سے قتل کیا تھا، سر ڈیوڈ ایمس کو سیاسی میٹنگ کے دوران مجمع کے سامنے قتل کیا تھا۔
Comments are closed.