جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

برطانیہ کو مطلوب پیراں دتہ کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری پیراں دتہ کی قتل کیس میں برطانیہ حوالگی کے کیس میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری پیراں دتہ کی قتل کیس میں برطانیہ کو حوالگی کے معاملے میں انکوائری مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ پیراں دتہ کیس کی سماعت جاری رکھیں، اس پر حتمی فیصلہ نہ کریں۔

عدالت کے سنگل بنچ نے ملزم پیراں دتہ کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی۔

ملزم پیراں دتہ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

ملزم پیراں دتہ نے انکوائری مجسٹریٹ اسلام آباد کا 9 نومبر کا حکم چیلنج کر رکھا ہے۔

پیراں دتہ خان پر 18 نومبر 2005ء کو برطانیہ میں خاتون پولیس اہل کار کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

برطانیہ کو مطلوب پاکستانی نژاد پیراں دتہ اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.