اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری پیراں دتہ کی قتل کیس میں برطانیہ حوالگی کے کیس میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کریں گے۔
عدالت کے سنگل بنچ نے ملزم پیراں دتہ کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی۔
ملزم پیراں دتہ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
ملزم پیراں دتہ نے انکوائری مجسٹریٹ اسلام آباد کا 9 نومبر کا حکم چیلنج کر رکھا ہے۔
پیراں دتہ خان پر 18 نومبر 2005ء کو برطانیہ میں خاتون پولیس اہل کار کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
برطانیہ کو مطلوب پاکستانی نژاد پیراں دتہ اڈیالہ جیل میں قید ہے۔
Comments are closed.