
سپریم کورٹ آف پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ساتھ انتخابات کی درخواست اور الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم سے متعلق سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی اسپیشل بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔
3رکنی بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 2 1ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے حکومت اور پی ٹی آئی کو انتخابات کی متفقہ تاریخ کے لیے مذاکرات کی مہلت دی تھی۔
عید منانے کے لیے آبائی گاؤں گئے ہوئے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بخار، جسم درد اور فلو کی وجہ سے گزشتہ روز ان کی سربراہی میں بنے بینچ کے روبرو مقرر 12 مقدمات کی سماعت منسوخ کر دی گئی تھی۔
بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔
Comments are closed.