ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

ایم کیو ایم نے قانونی ٹیم کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے فیصلے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے قانونی ٹیم کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی جائے گی۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ ہم اس ظلم کو تسلیم نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد کردی اور کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے میں سندھ حکومت کو پُر امن انتخابات کے لئے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.