منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

اڈیالہ جیل، چیئرمین PTI کے سیل میں توسیع ہو گئی

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اڈیالہ جیل میں سیل کی توسیع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے عمل درآمد کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا سیل 35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج سے سیل سے متعلق 2 مزید درخواستیں کی ہیں جن میں گھر کے کھانے اور ورزش کے لیے سائیکل فراہمی کی درخواست بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہمی کی ذمے داری جیل حکام کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کے لیے مینوئل کے تحت سائیکل مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.