بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

پاکستان کرکٹ ٹیم کا بنگلورو میں پہلا پریکٹس سیشن

کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلور میں کھیلے جانے والے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان شہر میں پہلا پریکٹس سیشن کیا، دو گھنٹے طویل پریکٹس میں 12 کھلاڑی شریک ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلور میں موجود ہے جہاں وہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی، اس مقابلے کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان شہر میں پہلی مرتبہ پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بھارت میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بیمار یا وائرل انفیکشن کی تردید کردی ہے۔

دو گھنٹے طویل سیشن میں قومی ٹیم کے 12 کرکٹرز شریک ہوئے، شاہین آفریدی، محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، زمان خان، محمد حارث اور سلمان علی آغا نے آرام کو ترجیح دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو دو پہر دو سے پانچ تک مکمل پریکٹس سیشن کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو بنگلور پہنچی تھی، دو دن آرام کے بعد کھلاڑیوں نے منگل کو پہلی بار میدان کا رُخ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.