بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 246 رنز کا ہدف دے دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 15ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔

دھرم شالہ میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں 8 وکٹ پر 245 رنز بنائے۔

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 78 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور آرین دت 23 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ وین ڈرمیروی 29 اور تیجا نیدا منرو 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے لونگی نگیٹی، مارکو جانسن اور کگیسو ربادا نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث یہ میچ 43 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

دونوں ہی ٹیموں کا ایونٹ میں یہ تیسرا میچ ہے، جنوبی افریقا نے اپنے دو میچ سری لنکا اور آسٹریلیا سے جیتے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.