ویسٹ انڈیز کے کرکٹ اسکواڈ میں شامل ایک فرد کے کویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے باعث آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ون ڈے کا کھیل شروع ہونے سے چند منٹ قبل ملتوی کرنا پڑا، کھلاڑی، میچ آفیشلز اور ٹیلی ویژن کا عملہ ہوٹل میں آئی سولیشن میں چلا گیا ۔
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس تو ہوا لیکن کھیل شروع نہ ہو سکا ، ہوم اسکواڈ میں شامل ایک اسٹاف ممبر کے مثبت کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتیجہ کی وجہ سے میچ ملتوی کردیا گیا ہے ۔
دونوں ٹیموں کے ممبران اور میچ آفیشلز کو فوری طور پر ٹیم ہوٹل میں آئی سولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، اب تمام افراد کے ٹیسٹ کے تمام نتائج کی تصدیق ہونے کے بعد میچ کے دوبارہ کھیلے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم بھی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہے۔
Comments are closed.