ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام ڈسکہ کی دھند بننے دیں گے نہ ووٹ یا الیکشن عملہ اغوا کرنے دیں گے، آزاد کشمیر کا ہر شہری نہ صرف ووٹ دے گا، بلکہ ووٹ کی حفاظت بھی کرے گا۔
آزاد جموں و کشمیر الیکشن سے متعلق بیان دیتے ہوئے ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ ووٹ چوری کوشش ناکام بنانے کیلئے بھرپور نگرانی ہوگی،انتخابات کے دن نگرانی کے لئے مبصر ٹیمیں بنادی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ نون نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے،پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں اور ایک مرکزی اسپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپیشل مانیٹرنگ سیل الیکشن ڈے پر 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا،رہنما اورکارکنان اپنےعلاقوں کی صورتحال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے،مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کیلئے لیگل ٹیمز بھی بنا دی گئی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے خبردار کیا کہ عمران صاحب اور ان کے کارندےووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا۔
Comments are closed.