بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں بیٹھے ہوئے بچے کی ویڈیو وائرل

پڑوسی ملک بھارت میں اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں سکون سے بیٹھے ہوئے بچے کی حیران کردینے والی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ پر رکھی کڑاہی میں پانی اُبل رہا ہے اور اُس کڑاہی میں تقریباََ 9 سال کا بچہ سکون سے دونوں ہاتھ جوڑ کر بیٹھا ہے جبکہ اس بچے کے اردگرد کافی عوام موجود ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب جعلی ہے اور پہلے کے زمانے میں اس چال سے لوگوں کو بیوقوف بنایا جاتا تھا۔

میرا نامی صارف نے کہا کہ ’یہ معصوم لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ لوگوں کو بیوقوف بنانے کی صرف ایک چال ہے۔‘

صارف نے کہا کہ ’یہ جو بُلبُلے بن رہے ہیں، یہ اُس پائپ سے نکل رہے ہیں جو انہوں نے چُھپایا ہوا ہے۔‘

دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اب تک 25 لاکھ سے زائد صارفین یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.