بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی ریسلرز یونان پہنچ گئے

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ریسلرز یونان پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ، زمان خان اور عنایت اللّٰہ روم سے ایتھنز پہنچے، پاکستانی ریسلرز کچھ دیر میں ایتھنز سے پرالیا جائیں گے جہاں کیٹرینی بیچ پر ایونٹ ہوگا۔

انعام بٹ کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایتھنز میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تیسرا ایونٹ 10 اور11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.