بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا سمیت دیگر ممالک ہمیں تسلیم کریں اس پر کام کررہے ہیں، ذبیح اللّٰہ مجاہد

نائب افغان وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک ہمیں تسلیم کریں اس پر کام کر رہے ہیں، کسی ملک کو ہم سے تشویش ہےتو اسے سیاسی طور پر حل کریں گے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ کابینہ اراکین دفاتر میں بیٹھ رہے ہیں لوگوں کےکام ہو رہے ہیں، گزشتہ حکومت کے ساتھ کام کرنے والے اہلکار ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ طالبان ہیں جو جھولا جھول رہے ہیں۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ وزرات خارجہ فعال ہوگئی ہے ہم دنیا سے تعلقات رکھیں گے، عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کرے، افغانستان مشکل صورت حال سے دو چار ہے، دنیا ہماری حکومت تسلیم کرے۔

افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی افتتاحی تقریب میں…

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان حکومت کے ہمارے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نےہمارے لیے امداد بھیجی۔

انہوں نے کہا کہ پنج شیر پر ہم نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے، لڑائی ختم ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.