old women xnxx www.latinamericancupid.com español online dating overseas date in girls vnam north vancouver

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی انتقال کرگئے

سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی پشاور میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق رحیم اللّٰہ یوسف زئی کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔

10 ستمبر 1954 کو پیدا ہونے والے رحیم اللّٰہ یوسف زئی کو اسامہ بن لادن کے انٹرویو سے شہرت ملی۔

رحیم اللّٰہ یوسف زئی ان چند صحافیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے طالبان کی کارروائیاں رپورٹ کیں، وہ 1995ء میں افغانستان کے شہر بھی قندھار گئے۔ 

رحیم اللّٰہ یوسف زئی روزنامہ جنگ کے لیے بطور کالم نگار کام کرتے رہے، جبکہ انہوں نے ٹائم میگزین کے لیے بھی کام کیا۔ وہ بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو کے بھی نمائندے رہے۔ 

رحیم اللّٰہ یوسف زئی افغانستان، شمال مغربی پاکستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔

انہیں صحافتی خدمات کے اعتراف میں 2004ء میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ 2009 میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.