thuy tien hotel ho chi minh chicago asian dating sites super handsome boy taiwan friend finder meet japanese singles free the smile on your face lets me know that penpals from america male green eyes

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روم میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی پہلوان یونان پہنچ گئے

روم میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ دیگر دو ساتھی ریسلرز کے ساتھ یونان پہنچ گئے جہاں وہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کے صف اول کے پہلوان انعام بٹ نے حال ہی میں روم میں ہونے والی بیچ ریسلنگ سیریز کے دوسرے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

قومی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

اب ان کی نظریں سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ پر ہیں جو یونان میں شروع ہورہی ہے۔

یونان کے شہر پرالیا کے کیٹرینی بیچ پر ہونے والے والے ایونٹ میں انعام بٹ کے علاوہ عنایت اللّٰہ اور زمان خان بھی شریک ہوں گے۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے لیے پاکستانی پہلوانوں کو یونان کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

کھلاڑی اٹلی سے براہ راست ایتھنز پہنچے ہیں، ایونٹ کی ابتدائی باؤٹس جمعے کو ہوں گی، کوارٹر فائنل اور دیگر مقابلے ہفتے کو کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.