بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

52 روز تک بند گھر میں تنہا رہ جانے والی بلی زندہ بچ گئی

ہالینڈ کے ولارڈنگن نامی قصبے میں ایک بلی 52 روز تک ایک مقفل گھر میں تنہا بند رہنے کے باوجود بچ گئی۔

یہ خوش قسمت بلی اس خالی اور بند گھر میں کاغذ کھاکر اور پانی تلاش کرکے پینے کی جدوجہد کرکے خود کو زندہ رکھ پائی۔

گزشتہ ماہ کے اواخر میں جب اس گھر میں نئے مکین داخل ہوئے تو وہ یہ دیکھ کر سخت حیران اور دکھی ہوگئے کہ ایک بلی جو کہ کھانے پینے کو کچھ نہ ملنے کے باعث نہایت کمزور اور لاغر نظر آرہی تھی انہیں دیکھتے ہی ان کے گرد بھاگنے دوڑنے لگی۔

نئے مالکا نے یہ گھر ایک نیلامی میں خریدا اور اس کے بعد یہ پہلی بار گھر میں داخل ہوئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے مقامی ادارے سے رابطہ کیا، جنہوں نے بلی کو اپنی تحویل میں لیکر اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

اژدھے کی جانب سے اپنے نگران کو ڈسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے ، جبکہ سب سے پہلے اسے کیلی فورنیا میں بنے سانپوں کے ایک چڑیا گھر کے نگران نے اسے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سابقہ مالکان یکم جولائی کو گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے بعد سے یہ بلی اپنی بقا کی جدوجہد کررہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.