پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ناٹنگھم پہنچ گئی، جہاں قومی ٹیم انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بذریعہ بس برمنگھم سے ناٹنگھم پہنچی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے کل ٹرینٹ برج پر پریکٹس سیشن کرے گی۔
ون ڈے اسکواڈ میں شامل آغا سلمان اور امام الحق اسکواڈ سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ کمزور انگلینڈ کی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں مضبوط پاکستانی ٹیم کو 0-3 سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.