خیبر ایگلز اور بلوچستان زور آور کی ٹیمیں قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
کنج فٹ بال گراؤنڈ ایبٹ آباد میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں خیبر ایگلز نے کے پی کے فالکن کو 4 -7 پنلٹی ککس سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
میچ مقررہ وقت پر 3-3 گول سے برابر رہا، جس پر میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا، جس میں بھی میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔ بعدازاں میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔
خیبر ایگلز کی جانب سے پنالٹی ککس پر شیراز خان، حسنین خان اور شعیب علی حیدر نے گول کئے، جبکہ کے پی کے فالکن کے کھلاڑی پنلٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہے۔
میچ کے مقررہ وقت میں کے پی کے فالکن کی جانب سے آفاق سراج، حارث فیض اور اسد اللّٰہ نے ایک،ایک گول کیا اور خیبر ایگلز کی جانب سے حمزہ رضا اور امام حسین نے ایک،ایک گول کیا جبکہ کے پی کے حمزہ رضا نے مخالف کھلاڑی کی کک پر خود ہی (اون) اپنی ٹیم کے خلاف گول کیا۔
اضافی وقت میں کے پی کے فالکن کی جانب سے اسد اللّٰہ اور خیبر ایگلز کی جانب سے امام حسین نے ایک، ایک گول کیا۔
میچ ریفری کے فرائض جہانگیر خان نے انجام دیئے جبکہ ان کے معاون عدیل انور اور شاہ نواز تھے۔
جمعرات کو تیسری پوزیشن کا میچ اسلام آباد ٹائیگرز اور کے پی کے فالکن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.