منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

انجو نے پاکستان اور سیما حیدر نے بھارت میں یومِ آزادی کیسے منایا؟

جولائی کا مہینہ پاکستان اور بھارت کے لیے کافی منفرد مہینہ تھا جہاں پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی اور بھارتی لڑکے کی محبت میں گرفتار پاکستانی لڑکی نے اپنی اپنی سرحد پار کی۔

سیما حیدر کا بھارت اور انجو کا پاکستان آنا تھا کہ اِن سے متعلق متعدد خبریں زیرِ گردش رہیں۔

دونوں لڑکیوں کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اِنہیں اپنے ملکوں سے پیار اور آن لائن ملنے والی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے مگر کہانی دونوں جانب یکساں نہیں۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنا 76واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا۔

اس دوران پاکستان آ کر اپنا مذہب تبدیل کرنے کے بعد دیر بالا کے رہائشی نصراللّٰہ سے شادی کرنے والی فاطمہ (انجو) نے پاکستان کی آزادی کا کیک کاٹا۔

فاطمہ کی جانب سے نصراللّٰہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جوڑا بس کیک کاٹ رہا ہے۔

فاطمہ کو کسی طور پر بھی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے سے متعلق کہا یا دباؤ نہیں ڈالا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت آج اپنا یومِ آزادی منا رہا ہے۔

پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر کو وہاں پہنچ کر خود کو ہندو اور پاکستانی ایجنٹ نہ ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے نا صرف بھارت سے متعلق نعرے بلکہ مذہبی نعرے بھی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیما ناصرف خود بلکہ اپنے بچوں سے بھی ہندوستان اور ہندو مذہب کے حق میں نعرے لگوانے کے لیے کوشش کرتی نظر آ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.