بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

سوئیڈن میں شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ

سوئیڈن میں شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اسٹاک ہوم سے عرب میڈیا کے مطابق اسٹاک ہوم میں سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق دو افراد کو آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بےحرمتی کی اجازت دی گئی تھی۔ 

سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ پر بھی اسٹاک ہوم میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی تھی۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرین نے بھی احتجاج کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.