منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی مہم کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا

استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی مہم کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا۔

اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور تحریک انصاف کی پالیسیوں کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق آج عشائیے میں جہانگیر ترین اپنے ساتھیوں کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کریں گے اور اس موقع پر انتخابی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین تمام امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم چلانے کی بھی ہدایت دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.