بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا

سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 8 انجینئرز کو حادثے کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے 8 انجینئرز اور شعبوں کے سربراہ کو 3،3 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

سپریم کورٹ نے مکہ مکرمہ اپیل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ بن لادن گروپ نے سلامتی ضوابط اور زیرِ تعمیر مقامات کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق 3 انجینئرز اور انچارج کو الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 سال قبل بن لادن گروپ کی کرین مسجد الحرام کے صحن میں آندھی سے گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 110 افراد جاں بحق اور 209 زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.