پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

امیرِ جماعت اسلامی کا وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے شکوہ

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے شکوہ کر دیا۔

لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد سب نے مجھے فون کیے

انہوں نے کہا کہ سفارت کاروں نے فون کیے مگر بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ نے تین دن تک فون نہیں کیا۔

بلوچستان کےضلع ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم وہ لوگ نہیں جو مشکل وقت میں اپنے کارکنان کو اکیلا چھوڑ کر اپنا بندوبست کریں۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر نامعلوم مسلح شخص نے گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.