دوسری عالمی جنگ: طیارہ گرنے کے باوجود بچ نکلنے والے، جو عمر بھر اس حادثے کی تکلیف سے لڑتے رہے

g

،تصویر کا ذریعہGetty Images

یکم مئی 1943 کو ایک طیارہ جس کا عملہ زیادہ تر کینیڈین افراد پر متشمل تھا، ہالینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

آٹھ دہائیوں بعد، بی بی سی نے ’ہم وہاں تھے‘ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر اس دن ہونے والے واقعات کو مرتب کیا، جس میں برطانوی سابق فوجیوں نے اپنی ذاتی کہانیوں کو مستقبل کی نسلوں تک پہنچانے کے لیے محفوظ کیا۔

یکم مئی کا دن جینیٹ ریلی کے خاندان کے لیے بہت اہم رہا ہے۔ یہ وہ دن تھا جب کئی افراد ہلاک ہو گئے مگر کچھ کو بچا بھی لیا گیا۔

ان کے والد ’میک ریلی اپنے دوست بڈی میک کالم کے ساتھ 1943 کے واقعات کا جائزہ لیتے ہیں، جنھوں نے ان کی نوجوان زندگیوں اور ان کے مستقبل کو تشکیل دیا۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران لڑنے والی ’عظیم ترین نسل‘ میں سے کچھ ہی باقی ہیں جو اب گواہی دے سکتے ہیں۔ اب یہ ان کی اولادوں پر منحصر ہے کہ وہ ان کی یاد کو زندہ رکھیں تاکہ دوسرے لوگ اس بہادری، قربانی اور صدمے کو سمجھ سکیں جو 20ویں صدی کے سب سے بڑے تنازعے کی نشاندہی کرتی ہے۔

خاص طور پر، ہینڈلی پیج ہیلی فیکس ہیوی بمبار کے عملے کی یہ کہانی نوجوان کینیڈینز کے ایک چھوٹے سے گروپ سے متعلق ہے، جو روہر کی لڑائی کے دوران یورپ کے آسمانوں میں اڑ رہے تھے اور ان کا طیارہ اتحادی افواج کی بمباری کے دوران لاپتہ ہونے والے 8000 سے زیادہ طیاروں میں سے ایک تھا۔

ان کی اور ان کے خاندانوں کی یادوں کے ساتھ ساتھ کینیڈین بمبار کمانڈ میوزیم کے ریکارڈ کے ذریعے، بی بی سی نے اس کہانی کو دوبارہ ترتیب دیا تاکہ ان کا طیارہ کیسے گر کر تباہ ہوا، ان کے پکڑے جانے کا ڈرامہ اور ان میں سے کچھ کیسے بچ گئے، اس سب کو سامنے لایا جا سکے۔

JANET REILLEY

،تصویر کا ذریعہJANET REILLEY

،تصویر کا کیپشن

سنہ 1985 میں ری یونین کے موقع پر لی گئی تصویر: میک ریلی (بائیں) بڈی میک کیلم اور ان کی بیوی روز میک کالم

عملے کے بنیادی ارکان اینڈی ہارڈی، میک کیلم اور ریلی نے پہلی بار جولائی 1942 میں ایک ساتھ اڑان بھری تھی۔ 1943 کے موسم بہار میں ان کے ساتھ ٹیل گنر ’ریڈ‘ او نیل، فلائٹ انجینئر کین کولوپی اور سینئر گنر نارم ویلر شامل تھے۔ ان دو میں سے ایک کینیڈین نہیں تھا۔

دوسرے میرے بڑے چچا، فلائٹ لیفٹیننٹ ہربرٹ فلپسن اٹکنسن تھے جنھیں ’فل دی انگلش مین‘ بھی کہا جاتا ہے۔ میک کیلم، ریڈیو آپریٹر نے سوچا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے ساتھ رائل کینیڈین ایئر فورس کے بہترین پائلٹوں میں سے ایک ہیں۔

اس کے سکواڈرن میں ہلاکتوں کی شرح اتنی زیادہ تھی کہ انھیں ایک ’تجربہ کار‘ اور خوش قسمت عملہ سمجھا جاتا تھا۔ ان کے خلاف مشکلات کھڑی کر دی گئی تھیں: بمبار کمانڈ میوزیم کے مطابق، 1943 میں اس طرح کے ہوائی جہاز اڑانے والا صرف 15 فیصد فضائی عملہ ہی زندہ رہا۔

تباہ کن رات

30 اپریل 1943 کو دوپہر 2:00 بجے انھوں نے عملے کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ، اس رات کے لیے اپنے آپریشن کے بارے میں دو گھنٹے کی بریفنگ حاصل کی: ایسن روہر کے سب سے مشکل اہداف میں سے ایک تھا، جو کروپ سٹیل ورکس کا گھر تھا اور جرمن فوجی صنعت کے لیے اہم شہر۔

وہ آدھی رات کو روانہ ہوئے، انگلینڈ میں دھند کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ 03:00 بجے سے تھوڑی دیر بعد، اٹکنسن نے ایسن کے دفاع میں ’ہزاروں سرچ لائٹس اور بھاری طیارہ شکن بندوقوں کی فائرنگ کے ساتھ‘ بم گرانے کے لیے ہیچ کھولنے کا حکم دیا ۔

اچانک ہارڈی نیویگیٹر نے چیخ کر کہا ’مجھ پر حملہ ہوا ہے‘ طیارہ شکن گولہ گرنے سے اس کی دائیں ٹانگ گھٹنے کے اوپر سے کٹ گئی تھی۔

میک کیلم نے انھیں بچانے کی ناکام کوشش کی، اسے گرم رکھنے کے لیے اپنی جیکٹ میں لپیٹ لیا اور مرنے کے لمحات میں اسے مارفین دیی۔

اپنے نیویگیٹر کے مرنے کے بعد، اٹکنسن نے ریلی کو بم گرانے کا اشارہ کیا، پھر ہوائی جہاز کو ہدف سے ہٹانے میں اس کی مدد کی۔ ہارڈی کا لاگ، چارٹ اور نقشہ خون میں ڈھکا ہوا تھا اور پڑھا نہیں جا سکتا تھا، اس لیے ریلی نے فلائٹ پلان اور ایسٹرل نیویگیشن سے واپس انگلینڈ جانے کا راستہ بنایا۔

قسمت ساتھ چھوڑ گئی

ویلر یاد کرتے ہیں ’ شکار بچ گیا!‘ جب توپ کے گولوں کی آواز ان کے جسم سے ٹکرائی تو کسی کی چیخ سنائی دی۔۔۔ جہاں بھی دیکھو آگ ہی آگ تھی۔‘

میک کیلم کہتے ہیں کہ کمانڈر زمین پر گرا اور پھر اٹھ کھڑا ہوا اور آگ کے شعلے کچھ نیچے تک آ گئے لیکن جب ہم ہوا کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے نیچے گرے تو وہ باہر نکل کر پر تک پھیل گئے۔ اٹکنسن کے کراؤچ کرنے کے فیصلے نے عملے کو بیل آؤٹ کرنے کے لیے اس کی ہدایات پر عمل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ریلی اور اونیل مہینوں پہلے ہی پیراشوٹ چھلانگ لگا چکے تھے: وہ اکتوبر 1942 میں ہونے والے ایک حادثے میں زندہ بچ گئے تھے۔

ہوائی جہاز کو آخر میں چھوڑنے والا کالوپی تھا اور اٹکنسن کو اسے اڑانے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ عملے نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ وہ خود بچ نہیں پایا۔

لیکن چھ دیگر ارکان نے کیا کیا: وہ نیدرلینڈز میں ایلسٹ کے آس پاس کے کھیتوں اور درختوں میں اترے جہاں انھیں جنگی قیدیوں کے طور پر پکڑا گیا۔

LINCOLN JOURNAL STAR

،تصویر کا ذریعہLINCOLN JOURNAL STAR

،تصویر کا کیپشن

لنکن جرنل سٹار اخبار کی کلپنگ جس میں بتایا گیا ہے کہ ویلر کو رہا کر دیا گیا تھا اور 22 مئی 1945 کو انگلینڈ واپس آ گیا تھا۔

قید میں زندگی

برسوں بعد ویلر یاد کرتے ہیں کہ کس طرح کھیت میں اترنے کے بعد، انھوں نے ہوا میں بمباروں کو آتے ہوئے سنا۔

ہیلی فیکس کے عملے کو الگ کرکے نازیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں کیمپوں میں بھیج دیا گیا۔ شمالی جرمنی میں کولوپی اور او نیل، مقبوضہ لتھوانیا میں میک کیلم اور مقبوضہ پولینڈ میں ریلی، نرس اور ویلر۔

ایک افسر کے طور پر ریلی سٹالگ بھیجا گیا، جہاں سے اس کے فرار ہونے کی کوشش پر ہالی ووڈ کی فلم ’دی گریٹ ایسکیپ‘ بنائی گئی۔

اس فلم میں قیدیوں کے رہنے والے کوارٹرز سے لے کر کیمپ کے چاروں طرف کی باڑ سے باہر جنگل تک تین سرنگیں کھودنے کی کوششوں کا ذکر ہے۔

حقیقی زندگی میں منصوبہ یہ تھا کہ برٹش رائل ایئر فورس کے 200 افسران کو جعلی دستاویزات اور شہری لباس کا استعمال کرتے ہوئے جرمنی سے فرار کروانے کی کوشش کی جائے، یہ سب کیمپ کے اندر بنائے گئے تھے۔

صرف 76 اہلکار سرنگ سے باہر نکلے اور تین پکڑے جانے سے بچ گئے۔ گیسٹاپو نے جوابی کارروائی میں 50 کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ریلی، جو فرار ہونے کے لیے لائن میں 86 نمبر پر تھا، کبھی بھی اس سرنگ تک نہیں پہنچا جس کی تعمیر میں اس نے مدد کی تھی۔ درحقیقت اس نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ فرار کے منصوبے کے لیے سائن اپ کر رہا ہے بلکہ اسے لگا یہ جیل کرکٹ لیگ کے لیے ہے۔

ریلی یاد کرتے ہیں ’کام سرنگوں سے ریت نکالنا تھا، جب میرا گھٹنا واقعی خراب تھا تو میں نے تھوڑا سا حفاظتی کام بھی کیا۔‘ ریلی نے ہیلی فیکس سے چھلانگ لگانے کے بعد درختوں میں اترتے وقت اپنے گھٹنے اور ٹخنے کو زخمی کر لیا تھا۔

گھٹنے کی وجہ سے اسے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ جنگ کے اختتام پر دوسرے اتحادی قیدیوں کے ساتھ سردیوں کے موسم میں مارچ کرنے پر مجبور ہوا۔

نازی انھیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے تاکہ بڑے شہروں پر اتحادیوں کے بمباری کے آخری حملے کو روکا جا سکے۔

وہ چار ماہ تک بے مقصد سینکڑوں میل پیدل چلتے ہوئے زندہ رہے، بھوک، تھکن یا پھانسی سے موت کے خطرے کا سامنا کرتے ہوئے۔۔۔۔ شمال مشرقی کینیڈا کے نووا سکوشیا سے تعلق رکھنے والے میک کیلم نے کہا کہ انھوں نے کبھی اتنی شدید سردی نہیں دیکھی۔

وہ اتحادی طیاروں کے ہاتھوں بال بال مرتے بچے۔ بغیر جرابوں کے چلنے کی وجہ سے اس کی ایڑیوں پر لگنے والے نشانات زندگی بھر ساتھ رہیں گے۔

صرف کولوپی اور اونیل مارچ کرنے سے بچ گئے۔

حادثے کے دو سال اور ایک دن بعد، ریلی کو شمالی جرمنی میں لبیک کے قریب چیشائر رجمنٹ نے آزاد کرایا۔ جنگ کے آغاز سے اب تک اس نے 25 کلو وزن کم کیا تھا۔

میک کیلم کو میونخ کے قریب دریائے ایلبی اور ویلر کے کنارے چھوڑا گیا تھا۔

THE MACCALLUM FAMILY

،تصویر کا ذریعہTHE MACCALLUM FAMILY

،تصویر کا کیپشن

روز میری اور جارج میک کیلم اپنی شادی کے دن

جنگ کے بعد زندگی

واپس آنے والے چھ افراد 20 کی دہائی کے اوائل میں نوجوان تھے جنھوں نے اس مقصد کے لیے کینیڈا چھوڑ دیا تھا۔

میک کیلم کے لیے گھر آنے کا مطلب روزمیری سے شادی کرنا تھا۔ وہ جنگ سے پہلے ملے تھے اور وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ زندہ واپس آئے تو وہ شادی کریں گے۔ انھوں نے 14 جولائی 1945 کو شادی کی۔

ان کی تمام بات چیت جنگ کے دوران ہاتھ سے لکھے گئے خطوط کے ذریعے ہوئی۔ ان کے برے بیٹے وین کہتے ہیں کہ ’یہ مجھے حیران کر دیتا ہے کہ گرافٹن اور پولینڈ یا لتھوانیا کے درمیان کسی نہ کسی طرح خطوط ملتے رہے۔‘

ہائی سکول سے سیدھے 18 سال کی عمر میں جنگ میں جانے کے بعد میک کیلم نے الیکٹریشن کی تربیت حاصل کی اور اپنے نئے خاندان کے لیے ایک گھر بنایا۔

کولوپی سسکیچیوان میں 150 افراد پر مشتمل قصبہ فروبشر کے باہر اپنے خاندان کے گندم کے فارم پر کام کرنے کے لیے واپس چلا گیا۔

جو واپس آئے انھوں نے اپنے خاندانوں پر توجہ دی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ 17,000 مرد جنھوں نے رائل کینیڈین ایئر فورس کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں وہ واپس نہیں آ سکے اور انھیں یہ موقع کبھی نہیں ملے گا۔

وہ جسمانی اور جذباتی زخم بھی ساتھ لائے۔

وین کو 2021 میں اپنے والد کی وفات کے بعد پتا چلا کہ اس کے والد مسلسل ڈراؤنے خوابوں کا شکار تھے۔ زندگی بھر اس کے والد نےاسے یہ بات نہیں بتائی۔

ریلی کی بیٹی جینٹ یاد کرتی ہیں کہ جب وہ تین سال کی تھیں تو کس طرح ان کے والد نے شراب چھوڑ دی اور اپنے ساتھ ہونے والے حادثے، جیل اور جبری مارچ کی یادوں سے لڑتے رہے۔ 1950 کی دہائی میں جب ان کی حالت ناقابل برداشت ہو گئی تو انھیں دو مرتبہ نفسیاتی یونٹ میں داخل کرایا گیا۔

ریلی کہتے ہیں ’بعض اوقات آدھی رات کو جب نیند نہیں آتی لیکن یادیں تازہ ہو جاتی ہیں، تب میں سوچتا ہوں کہ کیا مجھے یہ سب کرنا چاہیے تھا؟ امجھے ایمانداری سے جواب دینا چاہیے اور میں کہوں گا کہ ہر چیز کے باوجود مجھے خوشی ہے کہ میں نے رضاکارانہ طور پر ایسا کیا۔‘

آج جینیٹ ریلی کو امید ہے کہ وہ وین میک کیلم کے ساتھ جنگ ​​میں بنائے گئے رشتے کو زندہ رکھیں گے۔ یہ رشتہ 80 سال سے جاری ہے اور انھیں یاد ہے کہ ان سے پہلے کی نسل نے امن کے لیے کیا قربانیاں دیں اور کیا کیا کھویا۔

BBCUrdu.com بشکریہ