پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے 16کینیڈین ارکان کا پارلیمنٹ کے سیاسی بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کے عہدیداروں اور ان کے حمایتیوں نے 16 کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ کے سیاسی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتِ حال پر ایک مشترکہ خط تحریر کیا ہے۔ 

کینیڈا میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایتی خاص طور پر پاکستانی نژاد ارکانِ پارلیمنٹ پر ناراضی اور غصّے کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر اور حکومتِ پاکستان کے فوکل پرسن چوہدری جاوید گجر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر کرپشن کے مقدمات ہیں اور 9 مئی کے واقعات قابلِ مذمت ہیں۔ 

کینیڈا کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ انتہائی غیرمناسب ہے۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کے سینئر نائب صدر اکمل شہزاد باجوہ نے کہا کہ کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔ اگلے الیکشن میں ہم ان کا بائیکاٹ کریں گے۔

دریں اثناء پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ یاسر نقوی نے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے کہ میں پاکستان کی کسی ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پر ترجیح نہیں دیتا۔ 

ہمارا بیان پاکستان میں انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کی حوالے سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.