پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

بجٹ 24-2023ء، اسٹرٹیجی پیپر کا خاکہ تیار

وزارتِ خزانہ نے آئندہ مالی سال 24-2023ء کے لیے بجٹ اسٹرٹیجی پیپر کا خاکہ تیار کر لیا۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اگلے مالی سال کے بجٹ اہداف پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آج بریفنگ دیں گے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور پروگرام کی حیثیت پر بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کے اہداف، بجٹ خسارہ اور حکومتی اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات، قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 9.2 ٹریلین، قرضوں کی ادائیگی کے لیے 8 ٹریلین لگایا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے تخمینوں پر بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.