امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے شکوہ کر دیا۔
لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد سب نے مجھے فون کیے
انہوں نے کہا کہ سفارت کاروں نے فون کیے مگر بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ نے تین دن تک فون نہیں کیا۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم وہ لوگ نہیں جو مشکل وقت میں اپنے کارکنان کو اکیلا چھوڑ کر اپنا بندوبست کریں۔
واضح رہے کہ 19 مئی کو امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر نامعلوم مسلح شخص نے گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
Comments are closed.