امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 170 روپے کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 28 پیسے اضافے سے 170 روپے 25 پیسے ہو گیا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز بھی ڈالر کے بھاؤ نے 170 روپے کی نفسیاتی حد عبور کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کامیابی نہیں مل سکی تھی۔
آج انٹر بینک میں ڈالر کا کاروبار 170 روپے سے اوپر ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز امریکی ڈالر نے انٹر بینک میں 30 اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کے اضافے سے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
فاریکس ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز (منگل کو) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ خرید 30 پیسے کے اضافے سے 169 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 95 پیسے ہو گئی تھی۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 169 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 170روپے ہو گئی تھی۔
اس طرح پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں ڈالر 170 روپے کی بلند سطح پر پہنچا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمتِ خرید 171 روپے سے بڑھ کر 171 روپے 20 پیسے اور قیمتِ فروخت 171 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 171 روپے 60 پیسے ہو گئی تھی۔
Comments are closed.