جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

امریکا کے ویزا پالیسی کے اعلان پر بنگلادیش کا بیان سامنے آگیا

امریکا کے وزیر خارجہ کا بنگلادیش میں آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے نئی ویزا پالیسی کے اعلان پر بنگلادیشی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کردیا۔

بنگلادیش کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں غیرقانونی عمل یا مداخلت روکنے کے لیے اقدامات کریں گے، بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں انتخابی عمل ہوگا۔

بنگلادیش کے لیے امریکا کی نئی ویزا پالیسی پر ملک کی اپوزیشن جماعت نے بھی ردعمل دیا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ دنیا کو یقین ہے حسینہ واجد حکومت کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں آئندہ انتخابات جنوری 2024 میں شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ نئی پالیسی سے بنگلادیش میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے والوں پر ویزا پابندی لگ سکے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.