وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے امریکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھجوانے کے نام پر پیسے بٹورنے والے دو انسانی اسمگلروں کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں عبدالشکور صابر اور رشید احمد شامل ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالشکور کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا جبکہ ملزم رشید احمد کو لاہور میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالشکور نے امریکا بھجوانے کے لیے شہری سے 30 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم رشید نے شہری کو امارات بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔
Comments are closed.