پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

الیکشن کی تاریخ کا آپ کب اعلان کریں گے؟ صحافی کا گورنر سے سوال

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے صحافی نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے گورنر سے سوال کیا کہ الیکشن کی تاریخ کا آپ کب اعلان کریں گے؟

پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمٰن نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر چیز آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔

گورنر بلیغ الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کو جلد اس پر پیش رفت نظر آ جائے گی۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان گَمْبِھیر سیاسی، سماجی، اقتصادی اور معاشی عدم استحکام سے گزر رہا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کیا تھا۔

محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں محسن نقوی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمٰن نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.