پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

سلیمان شہباز نے محسن نقوی کو اپ رائٹ آدمی قرار دیدیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اچھا اور اپ رائٹ آدمی قرار دے دیا۔

لاہور میں احتساب عدالت میں سلیمان شہباز نے مختصر گفتگو کی۔

اس دوران صحافی نے سلیمان شہبازسےسوال کیاکہ محسن نقوی کےنگران وزیراعلیٰ بننے پرکیا کہیں گے؟

سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ محسن نقوی بہت اچھے اور اپ رائٹ آدمی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کیا تھا۔

محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں محسن نقوی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمٰن نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.