پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف ٹوکیو میں احتجاج کیا جائے گا

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف ٹوکیو میں احتجاج کیا جائے گا۔ 

پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے واقعے کی پُرزور مذمت کی ہے اور کہا ہے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے سوئیڈن حکومت سخت اقدامات کرے۔

 انہوں نے ٹوکیو سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سوئیڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کے گھناؤنے فعل کی دنیا بھر میں جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ اے روز سوئیڈن میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے واقعات تسلسل سے ہوتے جارہے ہیں، اس طرح کے واقعات سے مسلمانوں کی اظہارِ رائے کو نہیں دبایا جاسکتا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان میں اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا  کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے، انسانی حقوق کے علم بردار لوگوں کو چاہیے فوری طور پر اس واقع کا نوٹس لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.