پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

شیری رحمٰن ساحل پر چہل قدمی کے دوران گر گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن کراچی کے ساحل پر چہل قدمی کے دوران گر گئیں۔

ذرائع نے کہا کہ گرنے کہ وجہ سے شیری رحمٰن کے بازو کی ہڈی کو نقصان پہنچا ہے، جس کا نجی اسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  وفاقی وزیر شیری رحمٰن اتوار کے روز چہل قدمی کے دوران گری تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا آپریشن ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.