پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

ہم ری کاؤنٹنگ سے نہیں گھبراتے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جن ایشوز پر تنازع ہے وہ الیکشن کمیشن دیکھے گا، ہم ری کاؤنٹنگ سے نہیں گھبراتے۔

لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا پہلا مرحلہ ہے کہ منڈیٹ کا تحفظ ہو، ہمیں دوبارہ گنتی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن گنتی الیکشن کمیشن میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق صاحب نے جو اجلاس طلب کیا ہے وہاں جائیں گے، امیر جماعت سے مشاورت کریں گے، اگر میئر ہمارا ہوا تو کراچی کی بہتری ہو گی۔

شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے، اختیارات کی منتقلی کے حامی ہیں، جماعت اسلامی سے سیکھنے کیلئے بہت کچھ مل سکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا ہے، اس کا تحفظ کریں گے، پولنگ ختم ہوئی تو جماعت اسلامی پہلے نمبر پر تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے لیے ہم سب مل کر کام کریں گے، جماعت اسلامی ہی کراچی کی ترقی کی ضامن ہو گی، ہم چاہتے ہیں تمام پارٹیاں آن بورڈ ہوں تاکہ کراچی کے حق میں بہتر ہو ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.