پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

بیلجئیم ہاکی ٹیم کی کامیابیوں کا سہرا ویڈیو اینالسٹ ایمیلی کالڈرون کے سر

خاتون ویڈیو اینالسٹ ایمیلی کالڈرون کو بیلجئیم ہاکی ٹیم کی کامیابی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں بیلجئیم ہاکی ٹیم کی کامیابیوں میں ان کی ویڈیو اینالسٹ ایمیلی کالڈرون کا ہاتھ ہے۔

ایمیلی کالڈرون پینلٹی کارنر کی ویڈیوز کا تجزیہ کرنے کی مہارت رکھنے میں مقبول ہیں ، ورلڈ کپ میں آٹھ پینلٹی کارنرز پر بیلجئیم کے خلاف کوئی گول نہیں ہوا۔

ایمیلی کالڈرون نے 2018 ورلڈ کپ میں کوچ شین میکلیوڈ کی معاونت کی، پھر ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے سفر میں بھی ٹیم کے ساتھ تھیں اور اب کوچ مائیکل وین دین ہیوول کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

ایمیلی کالڈرون کا کہنا ہے کہ وہ میچ کے دوران تصاویر کوچ کو بھجوا دیتی ہیں جنہیں دیکھ کر کوچ اپنی حکمت عملی بناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گول کیپر کے ساتھ بہت کام کرتی ہیں، انہیں جو چاہیے ہوتا ہے وہ ویڈیوز انہیں دیتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں کوچز کے ساتھ مل کر بڑی تیزی سے فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور پینلٹی کارنر ،گولز ،شوٹ آؤٹ اور انفرادی مہارت کا سالانہ ڈیٹا بیس تیار کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن بیلجئیم نے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.