پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

پی ٹی آئی نے استعفے قبول نہ کرنے کیلئے درخواست لکھ دی

پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر کو استعفے قبول نہ کرنے کے لئے درخواست لکھ دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے 44 ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ واپس لینے کے لئے اسپیکر کو ای میل کی۔

ان میں نوشین حامد، جواد حسین ، صائمہ ندیم ،تاشفین صفدر ، صوبیہ کمال خان ، ظلِ ہما ، رخسانہ نوید اور حاجی امتیاز چوہدری، سردارطارق حسین، پرنس نواز، راز محمد مرتضیٰ اقبال بھی شامل ہیں۔

 درخواست دینے والوں میں سردار محمد خان لغاری، لال چند، منزہ حسن، طارق صادق، نورین فاروق خان، صاحبزادہ محمد امین سلطان، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان،رضا نصراللہ بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ جاوید اقبال ، نیاز احمد ، طاہر صادق اور جے پرکاش، ملک انور، صالح محمد ، گل ظفر خان اور نفیسہ عنایت اللہ خٹک، بریگیڈئیر(ر)راحت، ذوالفقارعلی خان اور نصر اللہ دریشک بھی استعفے واپس لینے والوں میں شامل ہیں۔

غزالہ سیفی، شنیلہ رتھ ، محمد مرتضیٰ اقبال اور پرنس نواز، محمد یعقوب شیخ، طالب نکئی اور ریاض فتیانہ بھی استعفے واپس لینے والوں میں شامل ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما اسد عمر نے استعفے واپس لینے والے ارکان کی فہرست شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ کیونکہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے۔

اسد عمر نے کہا تھا کہ تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہ کرنے کی وجہ سے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.